ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مشقوں میں شمولیت کے لیے سعودی فوجی دستے کی ترکی آمد

مشقوں میں شمولیت کے لیے سعودی فوجی دستے کی ترکی آمد

Sun, 29 Apr 2018 18:22:33    S.O. News Service

ریاض 29اپریل ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )سعودی عرب کا ایک فوجی دستہ ترکی کے شہر ازمیر پہنچا ہے جہاں وہ ’EFES 2018‘ کے عنوان سے ہونے والی فوجی مشقوں میں حصہ لے گا۔ ذرائع کے مطابق ترکی پہنچنے پر سعودی فوجی دستے کا استقبال ترکی میں متعین سعودی ملٹری اتاشی بریگیڈیئر جنرل خالد بن حسین العساف اور مشقوں کے کمانڈر نیول کرنل عبداللہ محمد الدریبی اور دیگر ارکان نے کیا۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے بریگیڈیئر جنرل خالد العساف نے کہا کہ ’EFES 2018‘ مشقوں میں متعدد ممالک کے افواج شرکت کررہی ہیں۔ یہ مشقیں ترکی کے متعدد مقامات پر کی جائیں گی۔ ان مشقوں میں سعودی عرب کی بری، بحری اور فضائیہ کے دستے حصے لے رہے ہیں۔سعودی دستے کے کمانڈر عبداللہ الدیریبی نے کہا کہ ترکی میں ہونے والی ان فوجی مشقوں کا مقصد ایک دوسرے کے جنگی تجربات سے فائدہ اٹھانا، جوائنٹ آپریشنز، فوج کی جنگی صلاحیت میں اضافہ اور دوسرے ممالک کے ساتھ فوجی تعاون اہم مقاصد ہیں۔


Share: